حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق

289

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میںحادثات و واقعات میں خاتون سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے، دیگر واقعات میں 2افراد زخمی بھی ہوئے، تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے لنک روڈنزد مائی نیازی درگاہ کے قریب لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ایس ایچ او خالد عباسی مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے نامعلوم مقام سے اغوا کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر گولی مارکر قتل کرنے کے بعد لاش مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ملیر میمن گوٹھ سے ملنے والی برہنہ لاش کی شناخت 35سالہ ناصر حسین ولد صادق حسین کے نام سے ہوئی۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر L/11 کے قریب چھت سے گر کر 33سالہ نفیس ولد رفیق جاں بحق ہوگیا ۔کو رنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود گودام چورنگی کورنگی کے قریب حادثے میں موٹر سائیکل سوار 40سالہ رحیم ولد سلیم جاں بحق ہوگیا ۔پورٹ قاسم اکبر گودام کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی اب تک شناخت نہ ہوسکی، لاش کو ضابط کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کر دیاگیا ۔ سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود یوسف گوٹھ براق ہوٹل جئے سندھ چوک کے قریب سے ایک شخص 55 سالہ اسلم ولد سلیمان کی لاش ملی ، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سر دخانے منتقل کر دیاگیا۔ کلا کو ٹ تھانے کی حدود لیاری چاکیواڑہ نادراآفس کے قریب جھلس کر35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔ سکھن تھانے کی حدود اکبر گودام لانڈھی سکھن 25سالہ نوجوان کی گولی لگی لاش ملی جبکہ لاش کے قریب سے ایک پستول بھی برآمدہوا ۔ علاوہ ازیں الفلاح تھانے کی حدود ملت ٹاؤن مکان نمبر آر 03پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 20سالہ احسان ولد ناصر زخمی ہوگیا ۔اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدوداللہ والی مسجد کے قریب مکان نمبر 381 میں فائرنگ سے 50سالہ فوزیہ زوجہ لطیف زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فوزیہ خاتون کو اس کے باپ محمد صالح نے فائرنگ کر کے زخمی کیا،واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔