چیکنگ پوائنٹس لگاکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں

284

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ احمد بیگ کی ہدایت پر ڈی ایس پیز ٹریفک ساؤتھ کی نگرانی میں چیکنگ پوائنٹس لگا کر پریشر ہارن، رنگین شیشے، فینسی نمبر پلیٹس، ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا اور تمام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ، رانگ وے/ ون وے 387، پریشر ہارن کا استعمال کرنے پر 3، رنگین شیشوں کے 41، فینسی نمبرپلیٹس کے41، ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کے 240،جبکہ ٹوٹل1122چالان کیے گئے اور تمام ڈرائیورز کو تنبیہ کی گئی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔اینٹی بیگری ٹیم ساؤتھ نے تمام سگنلز چورنگیوں سے مانگنے والے فقیروں کو ہٹایا اور 1121 پر بذریعہ کال اطلاع دی۔اس کے علاوہ سگنلز چورنگیوں پر موجود پھول، ماسک وغیرہ بیچنے والوں کو بھی تنبیہ کی گئی۔