یکساں نصاب تعلیم کااقدام قابل ستائش ہے،تنظیم اساتذہ

278

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تنظیم اساتذہ عرصہ دراز سے ملک میں یکساں نظام اور یکساں نصاب تعلیم کے لئے آواز بلند کررہی تھی تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں ،موجودہ حکومت نے یکساں نصاب تعلیم کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے ،یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ قابلِ ستائش ہے۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ محمد صادق جان نے تنظیم اساتذہ خواتین کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا ہم اضلاع اور صوبے کی سطح پر نافذ العمل نصابی کتب کا جائزہ لیتے رہیں گے ،ساتھ ہی وطن کی سلامتی اور نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لیے اساتذہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر تنظیم اساتذہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال،صوبہ سندھ کے سیکرٹری پروفیسر رئیس احمد منصوری ،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری عبدالمجید عارف، تنظیم اساتذہ شعبہ خواتین کی فرخندہ جبیں،کریم النساء اور شائستہ مدنی بھی موجود تھیں۔