فارن فنڈنگ پانامہ ٹو بنے گا ، شریف خاندان کی مزید جائیدادیں نکلیں گے ، شیخ رشید

336
کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نادرا میگا سینٹرکے دورے کے موقع پر معذور خاتون سے گفتگو کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پاناما ٹو بنے گا، مریم کی بہت ساری جائدادیں نکل آئیں گی، وہ اس کیس کو اچھی طرح پڑھ لیں یا پڑھوالیں۔جمعرات کو ڈی ایچ اے نادرا میگا سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہمولانا فضل الرحمن میرے پیر بھائی ہیں، دعوت دیتے تو اسرائیل مردہ باد ریلی میں ضرور شریک ہوتااورخطاب بھی کرتا ، مولانافضل الرحمن سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں، یہ لوگ سمجھ دار ہیں، پھر مولانا سے ہاتھ کریں گے،پی ڈی ایم والے الیکشن کمیشن کے سامنے شام غریباں منارہے تھے جب کہ بلاول عمر کوٹ میں جشن منارہے تھے اور میں ان سے خوش ہوں،الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج پر اپوزیشن نے ہم سے تعاون کیا،ہم نے بھی ان سے تعاون کیا ، لانگ مارچ میں اسی طرح تعاون کیا گیا توہم بھی اسی طرح تعاون کریں گے،کراچی میں نادراکے مزید3،حیدرآباد میں ایک اور عمرکوٹ میں 2نادراسینٹر 24گھنٹے کھلے رہیں گے،ایک لاکھ شناختی کارڈ ہرروز جاری کرنے ہیں،دنیا کے معیار کا ای پاسپورٹ بنانے جارہے ہیں،مزدوروں کے لیے پاسپورٹ مدت 10سال کررہے ہیں، شناختی کارڈ اسی کوملے گا جو پاکستانی ہوگا۔میڈ یاسے گفتگو کے دوران انہوںنے بتایا کہ ناشتہ رینجرز ہیڈ کوارٹر میں کیا، فوج کی طرح رینجرز کی بھی ایک داستان ہے، کراچی میں رینجرز نے امن کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا ، کراچی کو سیف سٹی بنانے جارہے ہیں، رینجرز ہیڈ کوارٹر میں بات کی ہے کہ پورے کراچی میں کیمرے لگائے جائیں،سندھ حکومت تعاون کرے تاکہ سیکورٹی رسک ختم ہو۔انہوں نے کہاکہ نیب میری زیر نگرانی نہیں لہٰذا نیب جانے اور مراد علی شاہ جانیں۔قبل ازیںوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ رینجرز حکام نے انہیں کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور رینجرز کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔