اسمگلنگ میں ملوث 1482 پٹرول پمپس سیل

244

وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ملک بھر میں پٹرول مافیا کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اسمگلنگ میں ملوث 1482 پٹرول پمپ سیل کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر اسمگلنگ میں ملوث پٹرول مافیا کے خلاف کریک ڈاؤ ن کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔ اسمگلڈ پٹرول مافیا کیخلاف کارروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی جس میں بتایا گیا ہے ملک بھر میں اسمگلنگ میں ملوث 1482 پٹرول پمپ سیل کردیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ خفیہ چھاپوں کےدوران 30لاکھ لٹرپٹرول اور 10 ملین لٹرڈیزل برآمد ہوا۔ وزیراعظم نے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

رپورٹ کے مطابق  سیکیورٹی اداروں نے سب سے زیادہ کارروائیاں پنجاب میں کیں، پنجاب 92، خیبرپختونخوا 23، سندھ میں 4 پٹرول پمپ سیل کیے گئے۔