ترکی سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ

401

ترکی میں غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کرنے والے درجنوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔

روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق 40 پاکستانی ترکی کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے جنہیں ڈی پورٹ کردیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 40 پاکستانی اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

حکام کے مطابق بے دخل ہونے والوں کو ایئرپورٹ پر خوراک، کپڑے اور جوتےفراہم کیے گئے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق اپریل 2019 میں غیر قانونی طور پر ترکی جانے والے 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ان پاکستانیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے شارجہ سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔

اسی سال 7 مزید پاکستانیوں کو ترکی سے بے دخل کیا گیا تھا۔ انہیں ٹی کے 710 فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد واپس بھیجا گیا تھا۔

اب تک کُل 5 لاکھ 19 ہزار پاکستانیوں کو 134 ممالک سے بے دخل کیا گیا ہے۔