ٹوٹی سڑکوں کی نشاندہی کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے ایپ تیار کرلی

1163

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے خراب اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی نشاندہی کے لیے موبائل ایپلیکیشن تیار کرلی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شکیل قادر خان نے موبائل ایپلیکیشن کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ پی اینڈ ڈی نے سڑکوں میں گڑھوں کی نشاندہی کے لیے موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی ہے۔

شکیل قادر خان نے کہا کہ موبائل ایپ سے خراب سڑک کی نشاندہی کرسکیں گے۔ پہلے مرحلے میں منصوبہ پشاور میں پائلٹ کیا جائے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے کہا کہ کھڈوں کی رپورٹنگ کے لیے ایپلی کیشن کو “پاٹ ہول فکسر” کا نام دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو بریفنگ کے بعد ایپ کا اجرا کیا جائے گا۔