براڈ شیٹ: جسٹس (ر) عظمت سعید کی تقرری پر مسلم لیگ (ن) کا ردعمل آگیا

594

مسلم لیگ (ن) نے نے براڈ شیٹ تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی۔

حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن سے تحقیقات ہونی چاہیے، انہیں سے کرانا انصاف کا قتل ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان  ہمت کر کے قوم کو بتائیں کہ آپ کو این آر او چاہیے۔ سابق ڈپٹی پر اسیکیوٹر سے ہی تحقیقات کرانا، براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید متنازعہ شخصیت اور معاہدہ کرنے والوں میں شامل تھے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید شوکت خانم اسپتال بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پاناما کیس بینچ کا حصہ رہنے والے جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے کہا تھا کہ انکوائری کمیٹی کے ارکان کا تقرر جسٹس (ریٹائرڈ) عظمت سعید کی مشاورت سے کیا جائے گا۔