امریکا سے معاشی تعاون اور امداد نہیں چاہتے: پاکستان

352

امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے اب معاشی تعاون اور امداد نہیں چاہتا۔

پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے اب ڈومور اور ڈولیس کا سوال نہیں،صحیح اقدامات اہم ہیں۔ امریکا سے معاشی تعاون اور امداد نہیں چاہتے۔

اسد مجید خان نے کہا کہ نئی انتظامیہ زمینی حقائق کو دیکھے گی تو پاکستان کی امن کی کوششں کا علم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک افغان امن کے لیے کام کررہےہیں۔ امریکا بھی چاہتا ہے کہ افغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔

پاکستان سفیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ سرمایہ کاری اور مضبوط تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے۔