موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے والی ٹیم کی آرمی چیف سے ملاقات

622

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیپالی کوہ پیما ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما میں  کے ٹو سرکرکے تاریخ رقم کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے والی ٹیم نے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ نے نیپالی کوہ  پیما ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں  کے ٹو سرکرکے تاریخ رقم کی گئی ہے۔

ٹیم نے کے ٹو سر کرنے سے متعلق اپنے تجربات سے آرمی چیف کو آگاہ کیا اور پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی، نیپالی کوہ پیما ٹیم نے ریکارڈ بنانے پر پاکستان کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔