امریکی صدر کے 17 احکامات پر دستخط : مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی ختم

503

امریکا کے 46 ویں صدر جوبائیڈن نے صدارتی عہدہ سنبھالتے ہی 17 حکم ناموں پر دستخط کردیے ہیں، حکم ناموں میں مسلمان ملکوں کے شہریوں کیلیے امریکا میں امیگریشن پر عائد پابندی کو بھی ختم کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی منصب سنبھالتے ہی 17صدارتی حکم ناموں پر دستخط کردیئے ہیں جن میں سرکاری عمارتوں میں ماسک  پہننے اور مسلم ممالک پر عائد پابندیوں کو ختم کردیا گیا ہے.

امریکی صدر کے دستخط کیے گئے حکم ناموں میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کو روک دیا گیا ہے جبکہ نوجوان تارکین وطن کو تحظ بھی دیا جائے گا اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق معاہدے کو پھر سے بحال کردیا گیا ہے.

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات الیکشن کے دوران کیے وعدوں کی تکمیل کا نقطہ آغاز ہے.

دوسری جانب پریس سیکریٹری وائٹ ہائوس کے مطابق امریکی عوام کے مسائل حل کرنا جوبائیڈن کی ترجیح ہے اور امریکیوں کو حقائق سے آگاہ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے جبکہ ایران کی دوبارہ جوہری معاہدے میں شمولیت کے خواہاں ہیں.