پی ڈی ایم کا استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر

324

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم رہنماوَں نے اس تجویز پر اتفاق کیا ہے کہ لانگ مارچ سینیٹ انتخابات کے بعد ہونا چاہیئے۔پی ڈی ایم رہنماؤں نے موسم اور سینیٹ انتخابات کے باعث لانگ مارچ موخر کرنے کی تجویز دی ہے۔

رہنماؤ ں کی رائے ہے کہ  فروری میں سردی زیادہ ہوگی کارکنان کیلئے مشکلات ہوگی،  مارچ میں سینیٹ  انتخابات ہیں ، اسکی تیاری بھی لانگ مارچ کے باعث نہیں ہوسکے گی۔

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سینیٹ  انتخابات میں بھرپور طریقہ سے اترنا چاہتی ہے اس لیے لانگ مارچ، مارچ کے آخری ہفتہ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے سینیٹ انتخابات سے اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں جے یو آئی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں سینیٹ  انتخابات لڑنے پر اتفاق کیا ہے۔پی ڈی ایم جماعتیں سینیٹ  انتخابات میں حکومت کے اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کریں گی۔پی ڈی ایم جماعتیں مشترکہ  سینیٹ  الیکشن لڑنے کے بعد مشترکہ چیئرمین لائے گی۔