اوگرا: نئے سی این جی لائسنس دینے کا فیصلہ

344

اسلام آباد: پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے 12 سال بعد نئے سی این جی اسٹیشنز  لائسنس پر لگائی پابندی ہٹا لی ہے اور نئے سی این جی لائسنس دینے سے متعلق بڑا فیصلہ کرکے ہوئے اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سی این جی لائسنس لینے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بارہ سال بعد نئے سی این جی لائسنس پر سے پابندی ہٹا لی گئی ہے۔

پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جو لوگ نئے لائسنس لے کر ری گیسیفائڈ لیکویفائڈ نیچرل گیس پر سی این جی اسٹیشنز لگانا چاہتے ہیں وہ اوگرا میں درخواست دے سکتے ہیں جبکہ نئے لائسنس کیلئے دلچسپی رکھنے والے بھی درخواست جمع کراسکتے ہیں اور ساتھ ہی اوگرا نے واضح کیا ہے کہ نئے لائسنس سے آر ایل این جی پر بھی سی این جی اسٹیشن چلائے جاسکیں گے۔

اوگرا نے 12 سال بعد نئے سی این جی لائسنس پر سے لگائی گئی پابندی ہٹا لی ہے اور  مطلوب لائسنس میں اوگرا کی جانب سے اخبارات میں بھی اشتہارشائع کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے گذشتہ سال اکتوبر میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو نئے سی این جی لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اعلامیے میں کہا گیا تھاکہ اوگرا کو ری گیسیفائڈ لیکویفائڈ نیچرل گیس (یعنی آر ایل این جی) سے چلنے والے سی این جی اسٹیشنوں کے نئے لائسنس جاری کرنے کی مشروط اجازت ہوگی جبکہ اعلامیے کے مطابق لائسنس حاصل کرنے والے اسٹیشنز مقامی گیس حاصل نہیں کریں گے اور نہ ہی آر ایل این جی کو مقامی گیس میں تبدیل کرنے کا کلیم کرسکیں گے۔

یاد رہے ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز کے نئے لائسنس پر 2008 سے پابندی عائد تھی جو وزیراعظم کی اجازت کے بعد دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔