یونانی پادری کی اسلام کی شان میں گستاخی، علماء کا معافی کا مطالبہ

509

یونان کے چیف پادری لیرونیموس (دوئم) نے کہا کہ اسلام کوئی مذہب نہیں ہے بلکہ ایک سیاسی جماعت ہے جس کے پیروکار جنگ اور توسیع پسند ہیں۔ یہ اسلام کی خاصیت ہے اور محمدؐ کی تعلیمات بھی یہی ہیں (معاذاللہ)۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز (IUMS) نے مطالبہ کیا ہے کہ یونان کے آرچ بشپ لیرونیموس (دوئم) کو اسلام ، مسلمانوں اور نبیؐ کیخلاف نازیبا اور جارحانہ تبصرے پر سرکاری طور پر معافی مانگنی چاہئے۔

آئی یو ایم ایس کے سکریٹری جنرل علی القرضاگی نے کہا کہ بین الاقوامی یونین کے علماء پادری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں انہوں نے اسلام پر غیر منصفانہ حملہ کیا ہے۔

علماء کا کہنا تھا کہ اسلام سے جو تمام انسانوں کو فیض اور علم حاصل ہوا ہے، لیرونیموس نے ان کو نظرانداز کیا ہے۔ ان کے یہ بیان انسانیت کی خدمت کیخلاف ہیں اور اُن کی اسلام سے مکمل طور پر لاعلمی کی تصدیق اور چھپی ہوئی نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔