امریکہ: غیرمعمولی خصوصیت کے حامل کینگرو کی پیدائش

435

نیو یارک کے چڑیا گھر میں ایک کینگرو انتہائی غیر معمولی خصوصیت کے ساتھ پیدا ہوا ہے اور وہ ہے اس کی سفید کھال۔

ہارپرس وِل میں واقع اینیمل ایڈونچر پارک نے بتایا کہ اس کینگرو کو گذشتہ ہفتے کے آخر میں طبی معائنے کے لئے اس کی والدہ سے علیحدہ کر دیا گیا تھا اور چڑیا گھر والے یہ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے کہ اس کی کھال پوری طرح سے سفید ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا کہ یہ رنگیت جینیات میں غیر معمولی تغیر پذیری کا نتیجہ ہے جس کو لیکوسزم کہتے ہیں جس سے رنگت کو جزوی نقصان ہوتا ہے۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ بچے کی آنکھوں کا رنگ سیاہ ہے۔