کراچی میں جے یو آئی کی اسرائیل مخالف ریلی: ٹریفک پلان جاری

352

کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کی اسرائیل مخالف ریلی کے موقع پر ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا ہے.

پولیس حکام کے مطابق کراچی کوری ڈور، تھری روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے اور ٹریفک کو پی پی چورنگی سے نوائے وقت چورنگی بھیجا جارہا ہے جبکہ ایمپریس مارکیٹ سے آنے والے ٹریفک کو لکی اسٹار کی طرف موڑا جارہا ہے.

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائے اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کی آواز بنیں گے اور اسی لیے 21 جنوری کو ہم کراچی میں اسرائیل نامنظور ریلی نکالیں گے.

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منائیں گے اور ہم کشمیرفروشوں کے خلاف آواز بھی اٹھائیں گے۔