یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

350

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، اور یوٹیلٹی اسٹورز نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام مرچ پاوڈر کی قیمت میں 50 روپے، مختلف اچار کے ڈبوں کی قیمت میں 60 روپے، مشروبات کی بوتل 30 روپے اور مصالحہ جات 40 روپے تک مہنگے کردیے گئے ہیں، جب کہ کپڑے دھونے کے پاڈر کا پیکٹ 5 روپے، شیمپو کی بوتل 11 روپے اور صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔