پاکستان کو 6 ماہ میں ملنے والے قرضوں کی تفصیل سامنے آگئی

354

پاکستان کو 6 ماہ کے دوران دنیا بھر سے ملنے والے قرضوں اور امداد کی تفصیلات سامنے آگئیں.

تفصیلات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک پاکستان کو بیرونی امداد اور قرض سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں ہیں، پاکستان کو 6 ماہ کے دوران 5 ارب 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالرغیر ملکی قرض اورامداد ملی ہے.

رپورٹس کے مطابق چین سے اکنامک کوریڈور کے 7 منصوبوں کیلئے قرض اور امداد ملتی رہی، عالمی بینک نے 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے قرض دیئے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 12 کروڑ ڈالر قرض دیا، فرانس نے 3 کروڑ 43 لاکھ ڈالرقرض فراہم کیا.

پاکستان کو 6 ماہ میں امریکا نے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض دیا، چین نے 9 کروڑ 54 لاکھ ڈالرپاکستان کوفراہم کیے جبکہ جی 20 ممالک نے پاکستان کوایک ارب 70 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر کی اور پاکستان نے 2 ارب 92 کروڑ 40 لاکھ روپے کے قرض واپس کیے.