بلوچستان میں رواں سال کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگا

362

بلوچستان میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی سے کورونا سے بچاؤ ویکسین  دینے کا آغاز کیا جائے گا۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت بلوچستان  ربابہ خان بلیدی نے بتایا کہ کورونا سے بچاؤ ویکسین کی فراہمی  کے لیے 2 کمپنیز کو اجازت دے دی گئی۔ بچوں کو کورونا سے بچاؤ ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔

ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ویکسین  کے لیے ایج گروپ کا تعین کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق بلوچستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا  کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں کورونا  سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 670 ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کے کوئٹہ سے 10، چاغی سے 7، تربت سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لسبیلہ، ڈیرہ بگٹی سے 3،3 اور نوشکی سے کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔