کورونا کی دوسری لہر: 24 گھنٹوں میں 54 اموات، 2,363 نئے کیسز رپورٹ

268

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار146 ہوگئی اور 11,157 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز35  ہزار293  ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 238,470، پنجاب میں 151,603 ،بلوچستان میں 18,670، خیبرپختونخواہ 64,373، گلگت بلتستان میں 4,894، اسلام آباد میں 40,430 اور آزاد کشمیر میں 8,706 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 75 لاکھ 25 ہزار 432 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43 ہزار 744  ٹیسٹ کے دوران 2,363 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 54 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,324 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,843، پنجاب 4,501، خیبرپختونخوا 1,811، اسلام آباد 460، گلگت بلتستان 102، بلوچستان 192 اورآزاد کشمیر میں 248 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 80 ہزار 696 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 9 کروڑ 73 لاکھ 9  ہزار 750 افراد متاثر، 20 لاکھ 83 ہزار 326 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 کروڑ 98 لاکھ 50 ہزار 852 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔