جوبائیڈن کا خاشقجی کے قتل کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ

742

دو سال سے زائد عرصہ قبل استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں ہوئے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں جوبائیڈن انتظامیہ انٹلیجنس کی رپورٹ کی وضاحت کرے گی۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اس خبر کا انکشاف ایورل ہینس نے کیا جن کے بارے میں قوی امکان ہے کہ وہ بائیڈن کی ٹیم میں قومی انٹلیجنس کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ خاشقجی جلاوطنی میں تھے اور واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار کی حیثیت سے کام کررہے تھے جب 2 آکتوبر 2018 کو انہیں سعودی ہٹ اسکواڈ نے نے قتل کردیا تھا تاہم کئی ماہ کی تفتیش کے بعد یہ اطلاع ملی تھی کہ اس کارروائی کی نگرانی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی تھی۔