کے ایم سی کو 17 کروڑ روپے دینے کی منظوری

346

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے کے ایم سی کو 17 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی جب کہ کے ایم سی کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کے ایم سی کے مالی معاملات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کے ایم سی کے مالی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔

کے ایم سی نومبر اور دسمبر میں سینئر افسران کو تنخواہ نہیں دے سکی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کو 17 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی۔

کے ایم سی کو پارکس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی ہدایات کی گئی، کے ایم سی اپنے پٹرول پمپس کو بہترین بڈرز کو دے۔ وزیراعلیٰ نے موبائل فون ٹاورز کے ٹیکسز کے ایم سی کو دینے کی ہدایات کر دی ہے۔

کے ایم سی کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، سیکرٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کمیٹی میں شامل ہیں، کمیٹی ہر 15 روز میں رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔