گوجرانوالہ میں 4 کمسن بچوں سمیت 5 افراد کا قتل

327

گوجرانوالہ کے علاقے ڈوگرانوالہ میں سفاکانہ طور پر 4 کمسن بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے ڈوگرانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر میں 4 کمسن بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا ہے، سفاکانہ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے.

پولیس کے مطابق مقتولین میں بچوں کے علاوہ خاتون بھی شامل ہیں اورانہیں ڈنڈوں سے سرپروار کرکے ہلاک کیا گیا ہے جبکہ واقعے کے وقت خاتون کا شوہر موجود نہیں تھا اور بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان تھیں.

پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقتولین میں فوزیہ نامی خاتون بچوں سمیت 10 سال سے یہاں رہائش پذیر تھی.

دوسری جانب ڈی ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے.