لاہور،انسداد تجاوزات نے نوزونز میں آپریشن شروع کردیا

142

لاہور (نمائندہ جسارت) کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پرمیٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن ) ہیڈکوآرٹر ایم سی ایل محمد زبیر وٹو کی سربراہی میں شہر کے نو زونز میںانٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈنے سبزی منڈی ، شاہدرہ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر اسٹور میں جمع کروادیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 1500روپے جرمانہ عائد کیا ۔داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے مچھلی منڈی،کریم پارک سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا ۔ سمن آبادزون اسکواڈ نے یتیم خانہ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر اسٹور میں جمع کروادیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000 روپے جرمانہ کیا۔ علامہ اقبال زون اسکواڈنے سبزہ زار بدھ بازارسے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 4500روپے جرمانہ عائد کیا۔نشترزون اسکواڈ نے فیروزپورروڈسے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا۔گلبرگ زون اسکواڈ نے اتفاق اسپتال سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2500 روپے جرمانہ کیا۔واہگہ زون اسکواڈ نے جلوموڑسے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹورمیں جمع کروادیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ عائد کیا۔شالامار زون اسکواڈ نے چمڑہ منڈی سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروادیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سمان پر 2500روپے جرمانہ عائد کیا۔اس طرح انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طور پر تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 16000روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ تجاوزات کا سامان 10ٹرکوں میں لاد کر اسٹور میںجمع کروا دیا۔مزید برآں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے انفورسمنٹ عملے نے تمام زونز میں تجاوزکنندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24ٹکٹوں پر 48000روپے کا جرمانہ عائدکیا جبکہ55تجاوزکنندگان کوخلاف ورزی کرنے پر وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔