صحافت میں جسارت اخبار کا مقام سب سے بلند ہے، امجد عزیز ملک

559

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو اسپورٹس کی دنیا میں معتارف کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والے پشاور سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی امجد عزیز ملک نے روزنامہ جسارت کے مرکزی دفتر میں چیف آپریٹنگ آفیسر طاہر اکبر سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسپورٹس کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس ایشیا کے جنرل سیکریٹری امجد عزیز ملک کا کہنا تھا کہ نصف صدی سے روزنامہ جسارت قوم کی رہنمائی کا فریضہ بہت عمدہ طریقے سے انجام دے رہا ہے جس پر انتظامیہ مبارکباد کی ستحق ہے، انہوں نے کہا کہ صحافت میں جسارت اخبار کا مقام سب سے بلند ہے ۔ دورے کے دوران ایڈیٹر مظفر اعجاز ، نیوز ایڈیٹر حسن احمد، اور دیگر شعبوں کے ذمہ داروں سے اہم امور پر گفتگو کی اور بہترین صلاحیتوں کے ساتھ خبروں کے اعلی معیار پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سی او او نے مہمان صحافی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ” منور حسن خصوصی نمبر ” سوینئر کے طور پر پیش کیا۔