آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

437

پشاور(جسارت نیوز) پشاورڈسٹرکٹ انٹر کلب ون ڈے ناک آئوٹ ٹورنامنٹ میں آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے شمع کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دیکرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اس موقع پر پیمز ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹر انورخان مہمان خصوصی تھے جن کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف کرایا گیا ان کے ہمراہ سابق صدر پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اصغر علی ،شمع کرکٹ کلب کے صدر و سابق سیکرٹری پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حنیف شاہ ، پشاور بادشاہ کرکٹ کلب کے صدر محمد عمران سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھی، جمخانہ گرائونڈ پر جاری پشاورڈسٹرکٹ انٹر کلب ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل شمع کلب اور آئی سی ایم ایس کلب کے مابین کھیلاجس میں ۔ شمع کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پوری ٹیم صرف 111 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اسد اللہ نے 45 اور خالد شاہ نے 13 رنز بنائے۔ آسی سی ایم ایس کلب کی جانب سے زوہیب خان نے 4، شعیب خان جونیئر نے 3 ، جبران خان نے 2 اور عبید ابراہیم نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں آئی سی ایم ایس کلب نے مطلوبہ ہدف 22 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔