جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان، ہینرک کلاسین قیادت کریں گے

113

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے خلاف 3 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے 18 رکنی جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ہینرک کلاسین ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی طرف سے دورہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اعلان کردہ ٹیم میں3 نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر اکولے سیلے ، وکٹ کیپر بلے باز ریان ریکلٹون اور آف ا سپنر جیک سنیمن پہلی مرتبہ جنوبی افریقی کی نمائندگی کریں گے جبکہ ڈیوڈ ملر ، اینڈلے فلہوک وایو، ریزا ہینڈرکس اور جون جون سمٹس جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ جنوبی افریقی 18 رکنی اسکواڈ میں کپتان ہینرک کلاسین ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نندرے برگر، اکولے سیلے، جونیئر ڈالا، بجورن فورٹون، ریزا ہینڈرکس، جارج لنڈے، جانیمن ملان، ڈیوڈ ملر، انڈیلے فلہوک وایو، ڈوائن پریٹوریس، ریان رکلٹون، تبریز شمسی، لوتھو سمپالا، جون جون سمٹس، پائٹ وان بلجون، گلینٹون سٹرمین اور جیک سنیمن شامل ہیں۔ یادر رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 11 سے 14 فروری کو لاہور کے قذافی ا سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 11،دوسرا 13جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 14فروری کو کھیلا جائیگا۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔