غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے غزہ کے وسطی علاقے میں مکان کی چھت تباہ ہوگئی۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حدود سے داغا گیا توپ کا گولہ مکان پر گرا،تاہم اس سے کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ گولہ باری غزہ کی حدود سے اسرائیل کے جنوبی رہایشی علاقے کو نشانہ بنانے کے جواب میں کی گئی ہے۔