میڈرڈ: زورداردھماکے سے املاک کو نقصان‘ 3 ہلاک

254
میڈرڈ: زوردار دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے‘ امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر موجود ہیں

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈرڈ کے میئر جوزے لوئی مارتینیز نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک عمارت میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارت کی کئی منزلیں تباہ ہوگئیں، جب کہ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ جائے وقوع سے دور رہیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ دھما کے کے بعد سوشل میڈیا پر وڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں،جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھواں اور گردوغبار بلند ہورہا ہے، جائے وقوع پر ہرطرف تباہ ہونے والی عمارت کا ملبہ بکھرا پڑا ہے اور لوگ افرا تفری کے عالم میں ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے ایک تفتیش کاروں کی ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جس نے کام شروع کردیا ہے۔ میئر جوزے لوئی مارتینیز نے میڈیا کو بتایا کہ کالے دی تولیدو سڑک کے قریب واقع عمارت کیتھولک چرچ کی ملکیت تھی، جہاں پادریوں کو تربیت دی جاتی تھی۔