انڈونیشیا میں آتش فشاں متحرک عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

399
انڈونیشیا: متحرک ہونے والے آتش فشاں سے دھواں اور لاوا نکل رہا ہے

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے شمالی حصے میں واقع آتش فشاں پہاڑ سینابنگ کے متحرک ہونے کے بعد عوام کو خبردار کردیاگیا۔ انڈونیشیا آتش فشانی و آفات مرکز کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ سینا بنگ آتش فشاں میں ساڑھے 3منٹ تک دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا۔ حکام نے خطرات کے پیش نظر شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہاڑ سے کم از کم 3 کلو میٹر دور رہیں۔ آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری ہے اور شہریوں سے حفاظتی تدابیر کے طور پر ماسک پہننے کی اپیل کی گئی ہے۔