فردوس شمیم نے استعفا سیکرٹری سندھ اسمبلی کے پاس جمع کرادیا

485

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فردوس شمیم نقوی نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفا سیکرٹری سندھ اسمبلی کے پاس جمع کرادیا، ان کا کہنا ہے کہ عہدے نہیں پارٹی اہم ہے عام کارکن بن کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ بدھ کو سیکرٹری سندھ اسمبلی کے پاس استعفا جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم نقوی نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اسپیکر کے رویے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ ایوان اپنا تقدس کھو چکا ہے اپوزیشن کی آواز کو ہمیشہ دبایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل سے اسپیکرسے ملاقات کرنا چاہتاتھا لیکن رابطہ نہیں ہوسکا ، حکومتی بینچزکردارادا کرنے نہیں دیتیں، مرادعلی شاہ نے سندھ میں جمہوریت کوختم کیاہواہے۔ فردوس شمیم نے کہا کہ سی اوڈی میں پی اے سی اپوزیشن کودینے کاذکرہے لیکن سندھ میں محترمہ کی ہدایت پرعمل نہیں کیا گیا اسٹینڈنگ کمیٹیز میں ہماری نمائندگی نہیں کسی بھی پرائیویٹ ممبرڈے کو چلنے نہیں دیا گیا۔ فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ کوئی سازش نہیں بلکہ میں نے خود استعفا دیا ہے پچھلی مرتبہ میرا بیان توڑ مڑوڑ کر پیش کیا گیا تھا، پارٹی کا فیصلہ ہے تو استعفا دیا عہدے نہیں پارٹی اہم ہوتی ہے۔