پاکستان اسٹاک:59.56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں

435

xحیدرآباد (کامرس ڈیسک) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے کہا ہے کہ بنیادی سہولتیں فراہم کرنے والے شہری ادارے حیدرآباد، لطیف آباد اور قاسم آباد سے سوتیلی ماں کا سلوک کررہے ہیں۔ حیدرآباد کی صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی اَبتر ہے، سیوریج سسٹم انتہائی ناکام، گٹر اُبلتے ہوئے سڑکوں، گلیوں اور لوگوں کی جائیدادوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے ہر طرف نظر آتے ہیں، ادارئہ ترقیات حیدرآباد اور واسا حیدرآباد شہر کے لیے سُفید ہاتھی ہیں۔ وہاں بجٹ تو ہوتا ہے لیکن عوام کی خدمت و اصلاح احوال کے لیے کچھ بھی نہیں۔ ادارئہ ترقیات میں اَفسران کی ایک فوج ظفر موج تعینات ہے لیکن وہ خوبصورت دفاتر میں بیٹھے مراعات حاصل کرتے نظر آتے ہیں۔ ترقیاتی منصوبے ایسے بنائے جاتے ہیں کہ زمین میں دفن ہوجائیں اور پتہ نہ چلے، کثیر بجٹ خرچ کرنے کے باوجود ایچ ڈی اے اور واسا کی کوئی کل سیدھی نظر نہیں آتی۔ ایچ ڈی اے نے اَربوں روپے عوام سے مختلف ہائوسنگ اسکیموں کے نام پر وصول کیے لیکن تاحال کوئی بھی ہائوسنگ اسکیم پائیہ تکمیل کو نہ پہنچ سکی۔