اوپن مارکیٹ: ڈالر کی قیمت فروخت160.70روپے پر برقرار

589

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.40روپے پر مستحکم رہی اور قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے160.60روپے سے گھٹ کر 160.50 روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 160.40 روپے اور قیمت فروخت 160.70 روپے برقرار رہی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید193.40روپے سے گھٹ کر 193 روپے اور قیمت فروخت 195.40 روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 217.30 روپے سے بڑھ کر218روپے اور قیمت فروخت 219.30 روپے سے بڑھ کر 219.50 روپے ہوگئی۔