ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری معاہدہ

519

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا کی معروف فن ٹیک اوینزا سلوشنز نے مالی انتظام کا حل پیش کرنے والے فن ٹیک حساب کتاب کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے جس کے تحت ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کو انفرادی سطح پر پرسنلائزڈ فائنانشل مینجمنٹ مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اوینزا سلوشنز اور حساب کتاب کے مابین شراکت داری ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کو ان کی مالی ضروریات کو زیادہ آسان اور محفوظ انداز میں منظم کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔ یہ آن لائن بینکنگ تجربہ، رقم کے انتظام کو بہتر بنانے کے علاوہ صارفین کو اپنی مالی ضروریات متحرک طریقے سے منظم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔فن ٹیکس نامور اداروں کے ساتھ باوقار پارٹنر شپس قائم کر رہی ہیں جو نہ صرف انڈسٹری کے معیارات سے مطابقت رکھتی ہیں بلکہ اپنی رسائی اور مہارت میں بھی اضافہ کر رہی ہیں۔