سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ 13ہزارروپے ہوگئی

285

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کے اضافے سے 1853ڈالر ہو گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 150 روپے کے اضافے سے1لاکھ 13 ہزار روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 130روپے کے اضافے سے 96 ہزار 880روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔