پولیس مقابلے میں زخمی بھتا خور سمیت 19 ملزمان پکڑے گئے

318

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات سے 19ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار شدگان میں زخمی حالت گرفتار ہونے والا بھتا خور بھی شامل ہے تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈالمیا میں مانک اسکول کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد احمد علی مگسی گروپ کے بھتا خور صفیان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ ٹیپو سلطان پولیس نے ایک چھاپا مار کارروائی میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2عابد حسین ولد بہادر خان اور فضل حق ولد عبدالحق کو گرفتار کرلیا جن سے 2ٹی ٹی پستول اور ایک اسلحے کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کا تعلق زبیر عرف مورا کے ڈکیٹ گروہ سے ہے ملزمان شہر بھر میں ڈکیٹی اور رہزئی کی وارداتیں کرتے ہیں۔قائد آباد پولیس نے مظفرآباد کالونی کے قریب چھاپا مار کارروائی کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے چند روز قبل شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی4 موٹرسائیکلیں برآمدہوئیں ۔ محمود آباد پولیس نے چنیسر گوٹھ میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران بدنامِ زمانہ جرائم پیشہ اور منشیات فروش انور عرف انو ولد ولی محمد کو گرفتار کرلیا۔محمود آباد پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرکے منشیات فروشوںکے 2 کارندوں شاہد عرف بہادر ولد ندیم اورا محمد شہزاد ولد محمد اقبال کو گرفتار کرلیا ،گلشن معمار پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملزم راشد کو گرفتار کرلیا ۔ چاکیواڑہ اور کلری پولیس نے منشیات فروش اور دیگرجرائم میں ملوث سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 3640 گرام چرس اور 148 پڑیا گٹکاماوا برآمد ہوا ۔