خمیسہ گوٹھ میں آپریشن‘ 17منشیات کے اڈے مسمار

210

کراچی( اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی پولیس کاخمیسہ گوٹھ میں آپریشن 17منشیات کے اڈے مسمار کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق میسہ گوٹھ میں نیو کراچی پولیس کا آٹھ گھنٹے آپریشن 17منشیات کے اڈے مسمار کیے گئے مساجد میںپولیس کی جانب سے اعلانات کرائے گئے کوئی شخص منشیات فروشی کا سہولت کار پایا گیا تو اسکا گھر بھی مسمار کیا مچھر کالونی میں پولیس کا منشیات کے اڈوں پر پولیس کا دھاوا اڈے مسمار کرکے نذر آتش کردیے۔ پولیس نے خاتون سمیت چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس کی بھاری نفری نے مچھر کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں منشیات کے اڈوں کو مسمار کردیا۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے دو ٹھکانوں کو نذر آتش کر دیا ۔