الخدمت کی جانب سے جناح اسپتال میں’’ائرسلوشن سسٹم‘‘ نصب

242

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کی جانب سے جناح اسپتال میں زہر خورانی کے مریضوں کیلیے ’’ اٗٗئر سلوشن سسٹم ‘‘ نصب کردیا گیا ہے۔اس سسٹم کے ذریعے اسپتال میں آنے والے زہرخورانی کے مریضوں کو فوری طبی امداد اور ریلیف دینے میں مدد ملے گی ۔اس سہولت کاافتتا ح رکن سند ھ اسمبلی سید عبد الرشیدنے جناح اسپتال کے وارڈنمبر 5میں بدھ کے دن کیا ۔افتتاح کے بعد خصوصی دعا کی گئی اورجناح اسپتال سمیت تمام اسپتالوں میں داخل مریضوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعاکی گئی ۔اس موقع پر الخدمت کے ذمے دار سرفراز شیخ بھی موجود تھے ۔سید عبد الرشید نے اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتا ل ڈاکٹر سیمی جمالی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ رکن اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا کہ الخدمت صحت کے شعبے میں نمایاں کام کر رہی ہے ۔کورونا کی پہلی لہر کے دوران بھی الخدمت نے صحت کے شعبے میں لوگوں کی بڑی خدمت کی جو اب بھی جاری ہے۔ جناح اسپتال میں الخدمت کی جانب سے ائر سلوشن سسٹم کی تنصیب سے زہرخورانی کے مریضوں کیلیے کی گئی ہے۔سیمی جمالی نے الخدمت کی جانب سے اس کاوش کو سراہا اور الخدمت کی صحت کے حوالے سے خدمات کی بھی تعریف کی ۔