سلیکٹڈ حکومت لٹیروں اورمافیاز کی جماعت بن چکی،پیپلز پارٹی سندھ

317

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامراہ، صوبائی وزیر تیمور تالپوراور ایم این اے آغا رفیع اللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے چنائو پر اپنی روایت برقرار رکھی جو جتنا کرپٹ ، چور ،ڈاکو اور لینڈ گریبرہے اسے اتنا بڑا عہدہ دے کر اپنی صف میں کھڑا کر کے واضح کر دیا کہ سلیکٹڈ حکومت لٹیروں اور مافیاز کی جماعت بن چکی ہے جسے اپنے بنیادی اور قابل لوگوں سے زیادہ راشی لوگ عزیز ہیں جن کا نہ تو سیاست سے واسطہ تھا اور نہ ہے ، ایسے عناصر کو سیاسی مخالفین کی کردار کشی اور عوام پر ظلم ڈھانے کیلیے رکھا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔