اسٹیل ملز سے جبری چھانٹی مزدور دشمنی ہے،(ن) لیگ لیبر ونگ

161

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ سندھ کے صدر سید منور رضا اور سیکرٹری اطلاعات سندھ خواجہ طارق نذیر اور صدر ضلع ملیر فیروز خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کی جبری چھانٹی مزدور دشمنی کا مظہر ہے ،وفاقی حکومت نے غیرآئینی ،غیر قانونی اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے،قومی اداروں کی بابت فیصلہ کرنے کا اختیار مشترکہ مفادات کونسل کا ہے ،وفاقی کابینہ کا فیصلہ اپنے اختیارات سے تجاوز ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسٹیل ملز ملازمین سے ایک وفد کے ہمراہ اظہار یکجہتی اور دھرنے کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں جنرل سیکرٹری ضلع ملیر ملک شیر ،لیبر ونگ کراچی کے صدر اخلاق ہاشمی ودیگر شامل تھے ۔