فوٹوگرافی نمائش ’’عکس سندھ‘‘ کا افتتاح جمعہ کو ہوگا

131

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ ثقافت کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعلیم لاشاری نے کہا ہے کہ سندھ کی خوبصورتی کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے والے فوٹوگرافرز کی محکمہ ثقافت کے پلیٹ فارم سے پہلی بار منعقد کردہ فوٹوگرافی نمائش ’’عکس سندھ‘‘ کا افتتاح جمعہ 22 جنوری کو ہو رہا ہے،جس میں بہترین فوٹوگرافی پر کیش انعامات دیے جائیں گے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ تین روزہ ’’عکس سندھ‘‘ لیاقت میموریل لائبریری کے احاطے میں موجود محمد ابراہیم جویو آڈیٹوریم میں منعقد کیا جا رہا ہے۔علیم لاشاری نے بتایا کہ کراچی سمیت لاڑکانہ،سکھر،حیدرآباد، میرپورخاص اور ننگرپارکر سے تعلق رکھنے والے 40 سے زائد فوٹوگرافرز نے تصاویر بھیجی ہیں۔