امپورٹڈ مشیر پی ڈی ایم کے احتجاج کو ناکام کہتے ہیں،شہلا رضا

142

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ امریکا سے امپورٹ کردہ مشیر پی ڈی ایم کے احتجاج کو ناکام کہتے چلے جارہے ہیں، ان عقل کے اندھوں کو یہ سمجھ نہیں آرہا کہ آج کا احتجاج اس بات پر ہے کہ ادارے اپنی وہ طاقت استعمال کریں جو آئین پاکستان نے ان کو دی ہے نہ کہ کسی کے دباؤ میں آ کراوپن اینڈ شٹ کیس 7سال تک لٹکایاجائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہماری جدوجہد ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی تک جاری رہے گی اور وہ وقت دور نہیں جب آصف علی زرداری کی رہنمائی اور بلاول زرداری کی قیادت میں پاکستان بہترین فلاحی ریاست بنے گا جہاں عوام کی حکمرانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی اصل روح کے مطابق ملک میں عوام کی حق حاکمیت کا قیام پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام بالخصوص عمر کوٹ کے عوام نے مختلف سلیکٹڈ پارٹیز کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے منتخب کیا ہے۔