سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس5ماہ بعد25 جنوری کو طلب

142

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس25 جنوری کو طلب کر لیا گیا، سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس5 ماہ بعد طلب کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے ، اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز بھی شریک ہوں گے۔سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر حکمت عملی تیار کی جائے گی جب کہ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن، اسٹریٹ کرائم کی صورتحال پر بریفنگ ہوگی۔اجلاس میں جیل ریفارمز،سیف سٹی پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی جائے جب کہ اجلاس میں چینی افراد کی سیکورٹی کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔