لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور کیس میں بری

515

کراچی: انسداد دہشت گردی  کی عدالت نے ہڑتال کے دوران بس جلانے کے کیس میں عذیربلوچ اور امین بلیدی کو بری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عذیر بلوچ کے وکیل کا کہنا ہے کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا،7سے زائد گواہان پیش کیےگئے ، لیکن ملزم کے خلاف کسی نے بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔

جبکہ دوسری جانب عدالت نے مقدمہ میں لیاری گینگ کے مفرور حبیب جان سمیت 7ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردی، جاری کردہ وارنٹ گرفتاری میں مفرور ملزمان شیراز کامریڈ ، راشد بنگالی ، جبار جھینگو، ستار پیٹرا، غفار نیازی  اور جمشید نامی ملزم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عزیر بلوچ کے اوپر 24اپریل 2012کو ہڑتال کے دوران علاقہ  بغدادی میں ہنگامہ اور جلاؤگھیراؤ کا مقدمہ درج تھا، یاد رہے عذیر بلوچ اب تک 7مقدمات میں بری ہوچکے ہیں۔