ٹرمپ نے سابق وائٹ ہاؤس ایڈوائزر سمیت 73 افراد کو معاف کر دیا

384

امریکی صدرٹرمپ نےسابق وائٹ ہاوس ایڈوائزرسمیت73افرادکومعافی دےدی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے دور اقتدار کے خاتمے پر وائٹ ہاؤس  اور ایڈوائزر کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ دفتر چھوڑنے سے قبل آخری خطاب میں امریکی صدر نے 73 افراد کو معافی دے دی جن میں سابق وائٹ ہاوس ایڈوائزراسٹیوبینن بھی شامل ہیں۔

اپنے الوداعی خطاب میں انہوں نے کہا کہ فخر ہے میں دہائیوں میں وہ پہلا صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگیں شروع نہیں کیں۔ ہم امریکی پُرامن اور امن پسند لوگ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیپٹل حملے کے بعد تمام امریکی خوف کا شکار ہو گئے۔ سیاسی تشدد ہر چیز پر حملہ ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

امریکا کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری آج ہوگی۔ صدر جوبائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس واشنگٹن پہنچ گئے۔

نومنتخب صدر مختلف شعبو ں میں اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔ تارکین وطن کے لیے امریکی شہریت کے بل کا اعلان کیا جائے گا۔

تقریب حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔واشنگٹن ڈی سی میں 25 ہزار نیشنل گارڈز تعینات جب کہ اسکریننگ میں 12 اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریب حلف برداری میں سابق صدوربل کلنٹن،جارج ڈبلیوبش،بارک اوباماکی شرکت متوقع ہے جب کہ نائب صدرمائیک پنس بھی تقریب میں آئیں گے۔ لیڈی گاگا،جینیفرلوپیز،بروس اسپرینگسٹین سمیت متعددسیلیبریٹیزبھی آئیں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری میں نہ آنے کا اعلان کررکھا ہے وہ تقریب سے کچھ گھنٹے قبل واشنگٹن سے چلے جائیں گے۔