پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب کے انعقاد پر سوالات اٹھ گئے

485

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب  کا انعقاد گراؤنڈ میں مشکل ہوگیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق گراؤنڈ بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہے اس لیے تقریب کا انعقاد مین گراؤنڈ میں مشکل ہوگا۔ افتتاحی تقریب کسی نیوٹرل وینیو پر کیا جائے گا۔

چھٹے سیزن کے لیے پی ایس ایل کا آفیشل سانگ نصیبو لال،آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز کی آواز میں رکارڈ کر لیا گیا ہے۔ ایونٹ کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور وبا سے بچنے کے لیےایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سپرلیگ کی انتظامیہ نے شائقین کی محدود تعداد کو اسٹیڈیم میں آنے کے لیے این سی او سی سے اجازت مانگ لی۔

این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجازت ملی تو کورونا پالیسیز پر سختی سے عمل در آمد ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے شیڈول کا اعلان کررکھا ہے، 20 فروری کو افتتاحی میچ اور فائنل 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔لیگ کا افتتاحی میچ 20فروری کو کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔