فارن فنڈنگ: اسکروٹنی کمیٹی اپنا کام مکمل کرچکی ہے، وکیل پی ٹی آئی

575

اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور  کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی اپنا کام مکمل کرچکی ہے، بہت جلد اپنی سفارشات الیکشن کمیشن کو پیش کریگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہ خاور نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی یکساں طریقے سے تمام جماعتوں  کے ریکارڈکی جانچ پڑتال کررہی ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ریکارڈ ہم سے شیئرنہیں کیا جاتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن کو اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی پارٹی سے معلومات لے سکتا ہے،امید ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی نے اپنا کام بخوبی انجام دیا ہے، جس کے بعد کسی بھی قسم کا شک وشعبہ نہیں ہونا چاہیے۔