بیجنگ میں جزوی لاک ڈاؤن، برطانیہ میں ریکارڈ اموات

333

چین کےدارالحکومت بیجنگ میں کوروناکےسبب جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جب کہ برطانیہ میں ویکسینیشن کے باوجود ایک روز میں ریکارڈ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں مسلسل آٹھویں روز کورونا کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، بڑھتے کیسز کے پیش نظر دارالحکومت میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

کوروناکےسبب بیجنگ میں عوام کوگھروں میں رہنےکےاحکامات دیے گئے ہیں اور پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹو ں میں کوروناکےمزید103کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں 24گھنٹوں میں کوروناسےمزید1ہزار610اموات ہوئی ہیں ۔ برطانیہ میں 24 گھنٹو کے اندر اموات کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

ایک جانب برطانیہ میں کورونا ویکسینز کا استعمال جاری ہے تو دوسری جانب کورونا سے متاثرہ افراد اور اموات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ ہورہا ہے۔ ایک روز میں 33ہزار355نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں اب تک 42 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی جاچکی ہے ۔ اب تک 3 ویکسینز کا استعمال کیا جاچکا ہے اور حکومت نے مزید لاکھوں ڈوز منگوائے ہیں۔

ادھر امریکامیں کوروناسےاموات کی تعداد4لاکھ ہوگئی جب کہ میکسیکومیں گزشتہ روز کورونا کے 18ہزار894کیسز اور 1ہزار584اموات ہوئیں۔میکسیکومیں کوروناسےاموات کی تعداد 1لاکھ 42ہزار 832 ہوگئی۔