یکم مئی سے پاکستانی ای پاسپورٹ کا آغاز

620

پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر مینجمنٹ ونگ قائم کردیا جب کہ پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاؤ نے ملاقات کی جس میں  دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیت بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہوئی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ غیرقانونی نقل و حمل روکنے کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں، وزارت داخلہ میں بارڈر مینجمنٹ ونگ قائم کردیا جب کہ پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کررہا ہے، ای پاسپورٹ سے انسانی اسمگلنگ روکنے میں مدد ملے گی،افغانستان نے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

آسٹریلوی  ہائی کمشنر جیفری شاؤ نے کہا کہ بین الاقوامی جرائیم کی روک تھام کے لیے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان کو بارڈر مینجمنٹ  کو بہتر کرنے کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کریں گے، پاکستان نے کورونا کے پھیلاؤ کو جس طرح کنٹرول کیا  قابل تعریف ہے۔