جو بائیڈن دوبارہ جوہری معاہدہ کا حصہ بنیں، ایرانی صدر

136

تہران :ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن 2015 کے جوہری معاہدہ کا حصہ بنیں اور ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کریں۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر  نے کہا کہ اگر امریکا ڈیل کا حصہ بنتا ہے، تو ایران بھی ڈیل کی شرائط پر عملدرآمد کرے گا۔

حسن روحانی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ  کی ایران پر حد سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے،ٹرمپ کا سیاسی کیریئر اب ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ظالم دور اور بدنما حکمرانی کا آخری دن تھا، ٹرمپ دور میں امریکیوں سمیت دنیا بھر کے عوام کو ناانصافی،کرپشن اور مسائل کے سوا کچھ نہ ملا۔